ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی کا دورہ بلوچستان

منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات، اے این ایف اور محکمہ ایکسائز و اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وفاق اور صوبہ بلوچستان کے درمیان منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات کے لیے نئے فریم ورک کا آغاز، اے این ایف اور محکمہ ایکسائز و اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی نے بلوچستان کا دو دن کا دورہ کیا جس کے دوران انھوں نے پوست تلفی مہم کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف بلوچستان/کوسٹل میں منعقد ہوئی۔سیکریٹری ایکسائز ظفر علی اور بریگیڈیئر عدنان دانش نے ایم او یو پر دستخط کیے۔اس موقع پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں میں معاون ثابت ہو گا۔

 دوسرے روزڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی ہیڈکوارٹر لورالائی اسکاؤٹس کا دورہ کیا۔جہاں انھوں نےایف سی اور سول انتظامیہ سے ملاقات کی۔کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس بریگیڈیئر نوید قلب عباس نے ڈی جی اے این ایف کا استقبال کیا۔ڈی جی اے این ایف نے منشیات کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف ملک کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے اپنی انتھک کوششیں اور مہم جاری رکھے گی۔اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب پوست کی کاشت میں ملوث غیر قانونی افغان باشندے بھی گرفتار،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.