تہران،مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک)ایران اسرائیل جنگ جاری،دونوں ممالک کے ایک دوسرے پرتابڑتوڑحملے،ایران کے فردونامی جوہری تنصیب پرامریکہ کے بعد اسرائیل کا بھی شدیدحملہ ہوگیا،شہرمیں کئی دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں،اسرائیل نے یہ دعوی کیا ہے کہ ہماری فوج نے ایران کے چھ ہوائی اڈوں کونشانہ بنایا ہے جسکے نتیجے میں ایران کے پندرہ طیارے تباہ ہوگئے ہیں،تہران میں موجودیونیورسٹی اورجیل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،ایران کی طرف سے دس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے تہران اورکرج شہرپر میزائل پھنکے ہیں،ایران کے میڈیا میں یہ بھی بتایا گیا کہ تہران میں بجلی کا نظام منقطع ہوگیا ہے،حتی کہ سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹرپر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے اوراسرائیل پرمتعددمیزائل داغ دئیے ہیں،جسکی وجہ سے اسرائیلی پاورپلانٹ کو برے طریقے سے نقصان پہنچا ہے،ایران نے اپنے حملوں میں فتاح ون،عماد،خیبرشکن اورقدرنامی میزائیل استعمال کئے ہیں۔اسرائیل میں مسلسل سائرن کی آوازیں گونجتی رہی ہیں۔
ایران کے حملوں کی وجہ سے اسرائیل کی عوام کا زیادہ وقت پناہ گاہوں میں ہی گزررہا،اگرچہ ایران کا فضائی دفاعی نظام بھی فعال ہوچکا ہے مگر دونوں جانب سے اب تک کتنا جانی نقصان ہوا ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔