امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کنونشن سینٹرآمدپرکیا ہوا؟

0

اسلام آباد(جی این اے) کنونشن سینڑمیں تقریب کے دوران جب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تشریف لائے توفلک شگاف نعروں سے انکا شانداراستقبال کیا گیا،پورے ہال میں نعرہ تکبیراللہ اکبراورپاکستان زندہ بعد کے نعرے گونجنے لگے،خواتین،بچوں اوربزرگوں سمیت نوجوانوں کی بہت بڑی تعدادہال میں موجود تھی،اس موقع پر ہال میں دوبڑی سکرینیں بھی لگائی گئیں تھیں۔

لوگوں کی اتنی بڑی تعدادہونے کے باوجودتقریب میں انتہائی نظم وضبط کا مظاہرہ کیا گیا،جماعت اسلامی کے کارکنان جن میں خواتین بھی شامل تھیں مہمانوں کی آمد سے لیکرانکی ہال میں موجودگی تک محترک رہیں،ہرشخص کی کمپیوٹرائزرجسٹریشن کی گئی اورکسی قسم کی ہلڑبازی دکھائی نہیں دی گئی۔

تقریب میں سابقہ امیرقاضی حسین احمد کی صاحبزادی سمیعہ راحیل قاضی،عائشہ سید،سعدیہ سیف اورقدسیہ مدسرسمیت جے آئی کی دیگرعہدیدارخواتین نے بھی خاص طورپرشرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.