نوشہرہ(جی این اے)علاقہ تارو جبہ میں ایک بنک میں بہت بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی،ڈاکو کئی کروڑروپے لوٹ کربھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
ضلعی پولیس افسرکی طرف سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بنک سے ڈاکو ایک کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ کی رقم اور572 تولے یعنی سات کلو سے زیادہ سونا لے کر فرار ہوئے۔
ڈاکو کافی تربیت یافتہ تھے جو بنک کے لاکرتوڑنے کیلئے گیس کٹربھی ساتھ لائے تھے،رقم اورسونا لوٹنے کیساتھ جاتے ہوئے خفیہ کیمرے اورریکارڈنگ بھی ڈاکوساتھ لے گئے۔بنک منیجرنے مقدمہ درج کروادیا۔