سیالکوٹ(جی این اے)نمودونمائش کی حدہی ہوگئی،ایک طرف غربت اوربھوک کے ڈیرے دوسری طرف شادی پرنوٹوں کی بارش،دلہا کے بھائیوں نے کنٹینرپرکھڑے ہوکرپچاس لاکھ روپے ہوامیں اڑاکرسب کوحیران کردیا۔
میڈیاپرآنے والی خبرکے مطابق سیالکوٹ کے گائوں بکھڑے والی میں اٹلی سے آنے والے دلہا کی شادی کے موقع پر اسکے کنیڈا اوراسپین سے آنے والے بھائیوں نے بارات کے گھرسے نکلنے سے لیکر شادی ہال تک خوب نوٹ برسائے،ہوا میں اڑائے جانے والے نوٹوں میں غیرملکی کرنسی بھی تھی۔
بارات جب شادی ہال میں پہنچی تو لوگ دوردورسے نوٹ لوٹنے کیلئے پہنچ گئے،دلہے کے بھائیوں نےتقریباًپچاس لاکھ نوٹوں کی بارش کی۔