آئی ایم ایف کے پاس جاناغلامی کی بڑی دلیل ہے،سراج الحق

0

اسلام آباد(جی این اے)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا،غلامی کی بڑی دلیل ہے۔

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے، اس سے بڑی غلامی کی اور کیا دلیل ہو گی۔حکمرانوں نے 1947ء کے بعد اب ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا، پہلے یہ ایس انڈیا کمپنی کے ایجنٹ تھے، اب آئی ایم ایف کے ہیں، ان حکمرانوں کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی کی قیمت پر قرضے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لیتے ہیں، ان قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ سیف الرحمن، ڈاکٹر عنایت الرحمن بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ پر انحصار ہے، یہ تینوں پارٹیاں گھسے پٹے نظام کی چوکیدار ہیں اور قانون و انصاف کی حکمرانی کی بجائے عالمی استعماری قوتوں سے کہتے ہیں کہ ہمیں موقع دیں، ہم سے زیادہ آپ کا کوئی وفادار نہیں ہو سکتا۔

سابق امیر جماعت نے کہا کہ ملک کا کسان ہو، صنعت کار ہو، کارخانہ دار ہو، مزدور ہو سب کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی ہے۔موجودہ حکومت کسانوں کا استحصال کرنے میں سابقہ حکومتوں سے سبقت حاصل کر چکی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.