جنوبی افریقا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،کس کھلاڑی کوڈراپ کرنے کا فیصلہ

0

کراچی(جی این اے)جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ ذرائع کے مطابق عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ اسپنرز کیلئے ساز گار پچ پر قومی ٹیم میں کسی اسپنر کی شمولیت کا امکان موجود نہیں ہے اور توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔ٹیم مینجمنٹ بطور اسپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.