بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف تین رنز درکار تھے جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کرلیے۔البتہ وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا چھپن واں ٹیسٹ میچ ہے۔

بابر اعظم ون ڈے،ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے جبکہ پاکستان کے پہلے بیٹر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.