انڈین پریمیئر لیگ،نئے کپتان کے نام کا اعلان

0

انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشب پنت کو کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔

اعلان آئی پی ایل کی فرنچائز مالک نے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں رشب پنت بھی موجود تھے۔فرنچائز مالک نے کہا رشب پنت بہت شاندار کھلاڑی ہے اور امید ہے کہ وہ آئی پی ایل 2025 میں ہماری ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رشب کیلیے 27 کروڑ کا بجٹ مختص کیا اور آکشن میں انہیں خریدا۔ اب انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے جس میں وہ کامیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.