مراکش کشتی حادثہ،زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کےدل دہلا دینے والےانکشافات

0

اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے ابتدائی بیانات میں دل دہلا دینے والےانکشافات کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں سے بیانات چار رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی حادثہ نہیں ہوا بلکہ قتل عام ہوا ہے،انسانی اسمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو پہلےہتھوڑے مارکر زخمی کیا اور پھرسمندرمیں پھینک دیا۔

بیان میں مزید بتایا گیاکہ کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث ہلاک ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو کھانے پینے کی قلت کا بھی سامنا تھا،کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی،اس ریکٹ میں سنیگال،موریطانیہ اور مراکش کے اسمگلر شامل ہیں۔

پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم اس وقت مراکش میں موجود ہے، ٹیم میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.