قتل کی نیت سے کپل دیوکے گھرکونسا کرکٹرپستول لیکرپہنچ گیا؟

0

انڈیا(ویب ڈیسک)ٹیم سے نکالنے پر کپل دیو کے سرپرگولی مارنے اسکے گھرگیا مگر وہ ماں کیساتھ تھا اس لئے صرف گالیاں دیکر واپس آگیا،بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کھلاڑی یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے حیرت انگیزانکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیاکو ایک انٹرویو کے دوران یوگراج نےمذید بتایا کہ کپل دیو نے بغیرکسی وجہ کے مجھے ٹیم سے نکال دیاتھا جسکا مجھے ہی نہیں میری بیوی کو بھی بہت دکھ ہوا،میری بیوی مجھے کہنے لگی کہ آپ کپل سے بازپرس تو کریں کہ وہ آپ کے ساتھ ایسے کیسے کرسکتا ہے،میں نے کہا کہ میں تو اسے سبق سکھانے جائوں گا۔

میں نے پستول نکالا اوراسکے گھرپہنچ گیا،وہ اس وقت اپنی ماں کے ساتھ گھرسے باہرآرہا تھا،میں نے اسے گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ تماری وجہ سے میں نے اپنے دوست کو کھودیا،تمہاری ماں جو نیک عورت ہے تمہارے ساتھ نہ ہوتی تو میں تمہارے سرپرگولی مارتا۔

یوگراج نے مزید کہا کہ کپل اوربشن سنگھ بیدی نے سیاست کرتے ہوئے مجھے ٹیم سے باہرکردیا تھا جسکے بعد مایوس ہوکرمیں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی،اوربیٹے یوراج سنگھ کو کرکٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔

2011 کا ورلڈکپ جب بھارتی ٹیم نے جیتا تو میں نے کپل دیو کو ایک اخبارکی کٹنگ بھیج دی کہ میرا بیٹا تم سے بہتر کھیلاہے،اسکے بعد کپل نے معافی بھی مانگی تھی۔اوریہ بھی اپنے میسج میں کہا تھا کہ اگلے جنم میں ہم بھائی بھائی ہونگے ہماری ایک ہی ماں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.