کراچی(جی این اے)سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے فخرزمان کو ٹیم کیلئے لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صائم ایوب اورفخرزمان اس وقت اچھی پرفارمنس دینے کیلئےتیارہیں انہیں ایک روزہ میچ میں شامل کیا جائے تو ہماری ٹیم چارسورنزبھی بناسکتی ہے۔
میڈیاسے گفتگو کے دوران یونس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو نیچے والے نمبروں پرنہیں کھلاناچاہیے،ہمیں ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،ٹی ٹونٹی میں بھی دونوں کھلاڑیوں کو اوپنرکھلاناچاہیے اس طرح دوسوپچاس رنزبھی بنائے جاسکتے ہیں۔
چیمپئنزٹرافی پربات کرتے ہوئے یونس خان کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈکا موقف اچھا رہا،یہ اچھی بات ہے کہ ایک بڑا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونے جارہا ہے۔ہوم گرائنڈز پرکھیلنے کے فائدے ہی ہوتے ہیں،پاک بھارت کرکٹ مستقل ہونے کی بہت خواہش ہے،کیونکہ بھارت کے خلاف کھیل کرآپ بڑے کھلاڑی بن جاتے ہیں۔