ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے مشہوراداکارورون دھون کو عالیہ بھٹ اورکیاراڈوانی کیساتھ چھیڑخوانی پر سخت تنقید کاسامنا،ورون دھون کا بھی ردعمل آگیا۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں ورون نہ صرف کیارااڈوانی کے گال کو چوم لیتے ہیں بلکہ عالیہ بھٹ کے پیٹ کو بھی چھوتے ہوئے دیکھے گئے،جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقیدی بحث کا آغازہوگیا۔
آخرکارشبھنکرمشرا کےپوڈکاسٹ پر ورون کو وضاحت دینا پڑی،انہوں نے کہا کہ غلط طریقے سے میرے رویے کو پیش کیا گیا ہے،اچھے ماحول میں چھڑچھاڑہوتی رہتی ہے،عورت ہویامرد یہ توتفریح کا حصہ ہوتا ہے،میں تو جو میرے مردساتھی ہیں انکے ساتھ بھی ایسے مزاق کرتا رہتا ہوں مگراس وقت کوئی نہیں بولتا۔
ورون مزید کہتے ہیں کہ جہاں تک کیارااڈوانی کیساتھ ہونے والےواقعہ کا تعلق ہے تو یہ سب کچھ طےشدہ تھا پہلے سے ہی،ایک ڈیجیٹل کورکیلئے وہ سین کیا گیا تھا،کیارا ایک اچھی اوربہترین اداکارا ہیں انہوں نے جو ردعمل دیا وہ بھی سین کا ہی حصہ تھا۔
یادرہے کہ سوشل میڈیاپریہ بحث اس وقت شروع ہوگئی ہے جب پچتہرممالک میں ورون دھون کی فلم بیبی جون ریلیز ہوئی ہے،اوریہ کہا جارہا ہےکہ یہ فلم ورون کی سب سے بڑی فلموں میں شمارہوگی،اورٹریڈتجزیہ کارتو یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ کئی کروڑکا ریکارڈبزنس کرے گی۔