حکومت کسانوں کیساتھ کیا کررہی؟حافظ نعیم الرحمان کے انکشافات

0

منڈی بہائوالدین(جی این اے)پاکستان میں دووقت کی روٹی کیلئے لوگ ترس گئے اورحکمران آئی ایم ایف سے قرضہ لیکراپنی مراعات بڑھارہے ہیں۔جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کسان کنونشن سے خطاب۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسان طبقہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوششیں کررہا ہےمگر حکومت نے پہلے امدادی رقم گندم کی مقررکی اورپھرانکاری ہوگئی۔

شدیدسردی میں کسان اپنی محنت سے اناج تو اگاتا ہے مگرحکمران ناانصافی کررہے ہیں،انکا تو یہ حال ہے کہ سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ کرکے اب مفت تعلیم کا حق بھی بچوں سے چھین رہے ہیں۔

ایک طرف شوگرمافیا کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اوردوسری طرف گنے کی قیمت بھی اپنی مرضی سے طے کررہےہیں،آئی ایم ایف تو بڑے سرمایہ داروں پرٹیکس لگانے کا کہتا ہے مگر یہ حکمران مزدورطبقے اورکسانوں پرٹیکس لگارہی ہے۔جبکہ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سوفیصدتک کا اضافہ کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.