خواتین کی عزتیں پامال کرنے اورویڈیوزبنانے والا جعلی پیرگرفتار

0

بھکر(جی این اے)تھانہ حیدرآباد تھل کی حدودمیں خواتین کی عزتیں پامال کرنے اورانکی ویڈیوزبنانے والاڈبہ پیرقانون کی گرفت میں آگیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ پیرکافی عرصے سے کمزورایمان خواتین کو محبوب آپکے قدموں میں،ناراض خاوندکو منانے،اولاد ہونے اورجادوٹونے کے تعویزدیکراپنے جال میں پھنسا لیتا تھا اوربعدازاں انکے ساتھ زیادتی کیساتھ ویڈیوبھی بناتا تھا۔

شیرگڑھ سے گرفتارہونے والے پیرکے قبضے سےزیادتی کی ویڈیوزکی یوایس بی بھی برآمد کی گئی ہے۔پیرکو پابند سلاسل کرنے کے بعد مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.