ٹرمپ کیلئے نوبل ایوارڈکی نامزدگی،حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا

0

اسلام آباد(جی این اے)حافظ نعیم الرحمن کا اعلان اور ٹرمپ کی نوبل نامزدگی پر بھی ردِعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روزجماعت اسلامی کے زیراہتمام یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کا کنونشن سیتڑ میں انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے  کہا کہ ملٹری کی شکایات اور عالمی مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا جماعت کا فکری نصب العین ہے۔اگرچہ ٹرمپ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی پر مکمل سرکاری بیان نہیں ملا، لیکن جماعت اسلامی کی پوزیشن تھی کہ یہ قومی وقار کے خلاف ہے کیونکہ انہیں اس نامزدگی سے پاکستان کے بین الاقوامی موقف پر منفی اثرات کا خدشہ تھا .

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت افسوس کی بات یہ ہے کہ غزہ کے بچوں تک کھانا بھی نہیں پہنچایا جارہا،وہ کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں مگر عالمی حکمران دہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں،ایسی صورتحال میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔امریکی صدرنے تو کہا تھا کہ وہ دوہفتوں تک ایران پر حملہ نہیں کریں گے مگروہ اپنے وعدے سے پھرگئے اورایران پرحملہ کردیا جسکی ہم مزمت کرتے ہیں،انہوں نے نوجوانوں کو زوردیکر کہا کہ وہ دنیا کے ساتھ چلتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو سیکھیں اورپھر اس سے مستفید ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.