ایران اسرائیل لڑائی،پاکستانی قیادت بھی متحرک ہوگئی

0

اسلام آباد(جی این اے)ایران،اسرائیل لڑائی،پاکستانی قیادت بھی متحرک،وزیراعظم شہبازشیریف کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا آغازکردیاگیا ہے۔

سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرائ سمیت چئیرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف اورتینوں سروسزچیف بھی شریک ہیں۔

اس اہم اجلاس میں ایران اسرائیل کی تازہ ترین جنگی صورتحال کاجائزہ لیا جارہا ہے،جبکہ سربراہ پاک فوج فیلڈمارشل آرمی چیف حافظ عاصم منیربھی اپنے امریکی دورے کے حوالے سے شرکا کو اعتمادمیں لیں گے۔

یاد رہے کہ ایران کے سفیر بھی اجلاس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.