دھک دھک کرنے لگا۔۔مادھوری نے کیسے شہرت حاصل کی؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)مشہوربھارتی فلم بیٹا میں فلمائے گئے گانے دھک دھک کرنے لگا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مادھوری سے پہلے ہدایت کارنے سری دیوی کو ہیروئن کے کردارکیلئے چنا تھا مگرسری دیوی نے انکارکردیا تھاْ۔

اس بات کا انکشاف بیٹا فلم کے ہدایت کاراندراکمارنے ایک انٹرویو کے دوران کیا،انکا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں سری دیوی کو لینا چاہتے تھے مگرانہوں نے انکارکردیا جسکے بعد مادھوری کو کاسٹ کیا گیا مگر کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ فلم مادھوری کو عالمی شرہت یافتہ بنا دے گی۔

بیٹا فلم 1992میں ریلیز ہوئی،جب اسکا گانا دھک دھک کرنے لگا مادھوری پر پیکچرائز ہوا تو سپرڈوپرہوگیا،مادھوری کی لاجواب پرفارمنس نے سب کو حیران کردیا،یوں مادھوری کو دھک دھک گرل کہا جانے لگا،یہ فلم اس دورمیں ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی،فلم کی کامیابی کے بعد مادھوری کا مستبقل بھی تابناک ہوگیا،آپ کہہ سکتے ہیں کہ سری دیوی کے انکارنے مادھوری کو شہرت یافتہ ادکارا بنادیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.