نامورگلوکارراحت فتح علی خان آج کتنے برس کے ہوگئے؟

0

لاہور(جی این اے)پاکستان کے نامورگلوکارراحت فتح علی خان آج زندگی کی پچاس بہاروں کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں،آپ نودسمبر1974فیصل آباد میں ایک موسیقارگھرانے میں جنم لیا،سات سال کی عمر میں ہی موسیقی سیکھنی شروع کی،راحت نے اپنے چچا جو برصغیرکے گلوکارکہلاتے ہیں نصرت فتح علی خان سے قوالی سیکھی جسے رفتہ رفتہ دورجدید کے رنگوں میں ایسارنگا کہ پوری دنیا میں آپ کی شہرت پہنچنے لگی۔

نصرت فتح علی خان نے اپنے چچا کی طرح پاکستان اوربھارت میں اپنے سربکھیرے،اوردنوں ممالک میں پسند کئے جانے لگے،آج یہ صورتحال ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی اردویا ہندی سمجھی اوربولی جاتی ہے وہاں راحت فتح علی خان کے نام کے بھی چرچے ہیں۔

گانے کا اندازایسا کہ سننے والے پر عجیب سی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے،یہی وجہ ہے کہ راحت فتح علی خان کو ویسے تو کئی ایوارڈز ملے مگر دوبڑے ایوارڈز کا ذکرنہ کرنا ناانصافی ہوگی۔پہلا ملک کا سب سے بڑا سول اعزازحاصل کیا یعنی ستارہ امتیازکے حقدارٹھہرے اسکے بعدآکسفورڈیونیورسٹی سے2019میں اعزازی پی ایچ ڈی کی سندبھی حاصل ہوئی۔

راحت فتح علی خان کو آج دنیا میں آنکھ کھولے پچاس برس ہوگئے اوران پچاس برسوں میں پوری دنیا میں اپنی گلوکاری کا لوہا منوایا،آپ کے مداح شدت سے ہمیشہ آپکے نئے البم کا انتظارکرتے دکھائی دیتے ہیں۔اوریہ حقیقت بھی ہے آپکا جو بھی گانا آتا ہے سپرہٹ ہوجاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.