واشنگٹن(ویب ڈیسک)شام کے معاملے میں ہمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہماری جنگ نہیں،نہ ہی ہمارا کچھ لینا دینا ہے،ڈونلڈٹرمپ کا امریکہ کے صدرجوبائیڈن کو مشورہ۔
شام میں بشارالاسد کا تحت الٹنے اورملک سے فرارہونے کےبعد اورباغی گروپ کے قبضہ کرلینے کی بعد کی صورت حال پر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کو مشورہ دیا ہے کہ امریکہ کو شام کے معاملات پردخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈٹرمپ پہلے ہی امریکہ کیلئے مختلف جنگوں کونقصان دہ قراردے چکے ہیں،اوراپنے حامیوں سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اب امریکہ کو کسی جنگ میں بھی شامل نہ کریں۔جب ٹرمپ پہلے دورمیں صدرتھے تو انہوں نے عراق شام اورافغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانا شروع کردی تھیں۔