کراچی(جی این اے)شام میں حالات سخت خراب،سیکڑوں پاکستان کے زائرین پھنس گئے ہیں،تمام پروازیں منسوخ،اہم عمارتوں اورائیرپورٹس پرباغیوں نے اپناقبضہ جمالیا۔
شام ونگزکے کنٹری ہیڈ طارق سمیع اللہ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ بشارالااسد کے ملک سے فرارہونے کے بعد ہرطرف باغی قبضہ کرچکےہیں آج لاہورکیلئے آنے والی پروازبھی منسوخ ہوگئی ہے۔اورکراچی کیلئے گیارہ دسمبرکی پروازبھی کینسل ہوچکی ہے۔
دوسری طرف زائرین کہتے ہیں کہدمشق کے علاقے میں فائرنگ ہورہی ہے جس کی وجہ سے زائرین میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے،ائیرلائنز کا شیڈول بھی واضع نہیں کیا گیا ہے۔
اس وقت تقریباًدوسوپچاس زائرین شام میں پھنس کے رہ گئے ہیں،واضع رہے کہ لاکھوں کی تعدادمیں ہرسال زائرین شام اورعراق میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جاتے ہیں۔