پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولیاں مارکرابدی نیند سُلادیا گیا

0

لاہور(جی این اے)پسند کی شادی جرم ٹھہری،کوٹ لکھپت میں گلگت کے رہائشی جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

منظرعام پرآنے والی خبرکے مطابق بائیس سال کا اظہاراورانیس سال کی بھوش بی بی کو انکے فلیٹ میں قتل کیا گیا جو لاہورچندرائے روڈ پر رہ رہے تھے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل ہونے والا جوڑا اپنے ماموں کے ساتھ رہتے تھے اورایسا محسوس ہوتا ہے کہ انکو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے،تاہم لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہےْ

مقتولین دیامیر کے رہائشی تھے اورپسند کی شادی کے بعد لاہورماموں کے گھرشفٹ ہوگئے تھے،فرانزک ماہرین کی مدد سے پولیس نے شوہد جمع کرنا شروع کردئیے ہیں۔جائے وقوع سے آلہ قتل بھی برآمدکیا گیا ہےْ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.