وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا ایک اورعوام دوست اقدام

0

لاہور(جی این اے)اہل پنجاب کیلئے بڑی خوشخبری،پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازکا ایک اورعوام دوست اقدام،سی ایم پنجاب فری سولرپینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح،صوبے کے رہائشی آج سے ہی گھربیھٹے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے صارفین ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر درخواست بھیج سکتے ہیں،وزیراعلی کے مطابق اس اسیکم کا مقصد یہ ہے کہ مہنگی بجلی سے تنگ عوام کو فری سولرپینل فراہم کرکے مستقل بنیادوں پرریلیف دیا جائے،جیسے پنجاب کے 73لاکھبجلی کے صارفین کو فی یونٹ چودہ روپے سبسڈی دی جس سے وہ مستفید ہوئے۔

مریم نوازکہتی ہیں کہ عوام کے پیسے انکی ہی سہولت اورریلیف پر خرچ کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری انرجی نے وزیراعلی کو بتایا کہ اس اسیکم کے ذریعے پورے سال میں ایک لاکھ سولرسسٹم لگادئیے جائیں گے۔یوں پنجاب میں ماہانہ دوسویونٹ تک کے صارفین کو سولرسسٹم مفت دیا جائے گا۔سویونٹ ماہانہ کے 52019صارفین کو پانچ سوپچاس واٹ کا مفت سولرسسٹم فراہم کیا جائے گا جبکہ دوسویونٹ والوں کو گیارہ سوواٹ کا مفت سسٹم دیاجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک لاکھ سولرسسٹم انسٹال ہوگا تو ستاون ہزارٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا علاوہ ازیں وفاقی حکومت پر بھی اس سولراسکیم کی وجہ سے سبسڈی کا بوجھ کم ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.