چارسدہ(جی این اے)بھاگنے والوں میں سے نیہں ہوں،ڈی چوک میں مجھے اکیلا چھوڑدیا گیا،میری گاڑی پرفائرنگ بھی کی گئی،آپریشن کرنے والے بھی گواہ ہیں،بشری بی بی کی ڈی چوک میں جاں بحق ہونے والے تاج الدین کے گھرتعزیت کے موقع پرگفتگو۔
عمران خان کی اہلیہ نے تاج الدین کے اہل خانہ کو ایک کروڑروپے کا چیک دیا اوروہیں گرلزہائی سکول کو بھی تاج الدین شہید کے نام سے منسوب کردیا۔
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں شہید ہونے والوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں رہی،میں وہ عورت نہیں جو بھاگ جائے،مجھے تو وہاں آکیلا چھوڑا گیا تھا،لوگ کا جھوٹ بولنا سمجھ سے باہرہے۔جو لوگ خان کیلئے باہرنکلے ان کو میں کیسے آکیلا چھوڑسکتی تھی،رات کو ساڑھے بارہ بجے میں اپنی گاڑی میں بالکل آکیلی بیٹھی ہوئی تھی،میرے سامنے ڈی چوک کو زبردستی خالی کرایاجارہا تھا۔
بشری مزید کہتی ہیں کہ خان کے حکم کے مطابق وہاں سے میں نہیں ہٹی،سبکو میں نے کہا بھی تھا کہ مجھے آکیلا نہیں چھوڑجانا،مگرسب چھوڑچکے تھے،روڈخالی کرانے والے بھی اس بات کے گواہ ہیں۔میرے نہ ہٹنے پرمیری گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجانے لگا،باقی قافلہ تو بعدمیں پہنچا،غیرت مندی کا پٹھانوں نے ہمیشہ ثبوت دیا ہے،عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ شہیدہونے والوں کے گھرجانا۔