شدیدبیمارمریض اپنی مرضی کی موت کا انتخاب کرسکے گا،برطانوی پارلیمنٹ میں بل منظور

0

برطانیہ(ویب ڈیسک)برطانیہ کی پارلیمنٹ میں شدید بیمارمریضوں کیلئے بل منظورکیا گیا ہے جس کے تحت وہ اپنی مرضی سے موت کا انتخاب کرسکیں گے۔

بل لیبررکن پارلیمنٹ کم لیڈبیٹر نے پیش کیا تھا جس پرووٹنگ ہوئی،تین سوتیرہ ممبران نے حق میں اوردوسوپچہترنے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا،اس دوران حکومت خاموش یعنی غیرجانبداررہی اوراراکین ووٹ ڈالتے رہے۔

منظورہونے والے بل کے مطابق جومریض موت کا انتخاب کرے گا اسکی عمر اٹھارہ سال سے کم نہیں ہونی چاہیے،اوروہ بغیرکسی دبائو کے اپنی مرضی سے مرنے کا فیصلہ کرے۔

اس حوالے سے ڈاکٹرکہتے ہیں کہ مریض کی باقی زندگی چھ ماہ تک ہونی چاہیے،اورڈیکلریشن پر دوگواہوں کی موجودگی میں دستخظ کرنا ضروری ہے،موت کے انتخاب کے معاملے میں اسے ایک ہفتے کے وقفے سے دوڈاکٹروں کو مطمئن کرنا ہوگا،علاوہ ازیں ہائی کورٹ کے جج سے بھی اسکے بعد اجازت لینی ضروری ہوگی،جسکے چودہ دن بعد ہی اپنے لئے موت کا انتخاب کرسکتا ہے،موت کیلئے اسے ڈاکٹرموادفراہم کرے گا جسکااستعمال وہ خود کرے گا،تاہم یہ نہیں واضع کیا گیا کہ مرنے کیلئے دوائی کون سی استعمال کی جائے گی۔

کسی بھی شدید بیمارشخص کے موت کے انتخاب کیلئے دبائوڈالنے کی سزا بھی چودہ سال ہوگی۔بل میں اراکین ترامیم اس وقت کرسکیں گے جب بل کمیٹی کی سطح پر جائے گا،پارلیمنٹ اورہائوس آف لارڈزسے منظورہونے کے بعدہی بل قانون کی شکل اختیارکرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.