ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز،پاکستان کا زمبابوے کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان

0

بلاوائیو(ویب ڈیسک)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے،کپتان سلمان آغاہونگے۔

ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں صائم ایوب،عثمان خان،عمیربن یوسف شامل ہیں،انکے علاوہ عرفان خان،طیب طاہر،عباس آفریدی،جہاندادخان،حارث رئوف،سفیان مقیم اورابراراحمد بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

پاک زمبابوے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بلاوائیو میں کھیلا جائے گا،پاکستان کے وقت کے مطابق شام چاربجے میچ کا آغاز ہوگا۔یہ بھی یادرہے کہ پاکستان ایک روزہ میچوں کی سیریززمبابوے سے چھین چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.