کری پتہ کا استعمال کریں اورطبی فوائدحاصل کریں

0

اسلام آباد(جی این اے)دنیا میں بہت سے ایسے پودے ہیں جنکے پتے ہماری صحت کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہیں،ان میں ہی کڑی پتہ کا بھی شمار ہوتا ہے۔

کری پتہ نہ صرف کھانوں کو خوش ذائقہ بناتا ہے بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی فعال کردارادا کرتا ہے،یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے،لیکن بہت کم لوگ اسکے طبی فوائد بارے جانکاری رکھتے ہیں۔

صبح سویرے اگر کڑی پتہ کو چباکرکھایا جائے تو بہت سے امراض سے بچائو کرنا آسان ہوجاتا ہے۔فائبرکی مقدارزیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ہاضمے کے نظام کو بھی درست رکھتا ہے،اورجن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے ان کیلئے بھی فائدہ مند ہے،پیٹ میں گیس نہیں ہونے دیتا اورتیزابیت کو بھی ختم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔۔

شوگرکے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے یہ انسولین کو بہترکرنے کے ساتھ خون میں شوگرکی سطح کو بھی کم کردیتا ہے۔علاوہ ازیں جو خلیے جلد کیلئے نقصان دہ ہوتے ہیں ان سے بھی کڑی پتہ میں اینٹی آکسیڈینٹ کی موجودگی کی وجہ سے تحفظ مل سکتا ہے،رنگت صاف ہوتی ہے اوردانوں میں بھی کمی آتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.