میو ہسپتال میں نوجوانوں کی آگاہی کیلئے سینسائزیشن سیشن کا انعقاد

0

راولپنڈی (جی این اے)ڈاکٹر انجم جلال نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی این سی ڈیز سے بچاؤ کے لیے صحت مند طرزِ زندگی اور اچھی غذا کا کردار بہت اہم ہے۔

میو ہسپتال میں یوتھ سینسائزیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد نوجوانوں کو غیر صحت بخش خوراک کی روک تھام کی مہم میں شامل کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انجم جلال کا کہنا تھا کہ غیر متعدی بیماریوں کے پھیلاوٗکا تناسب دنیا کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے،جس کی وجہ سے لاکھوں افراد ذیابیطس، موٹاپے، دل کی بیماری، گردے کی بیماریوں اور بعض قسم کے کینسر میں مبتلاہیں۔ پاکستان میں 60 فیصد اموات ان غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی کھپت اس قومی صحت کی ہنگامی صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے والے عنصر میں شامل ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ غیر صحت بخش خوراک کا استعمال ہے، جن میں سرِفرست الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کا وسیع پیمانے پر استعمال ہے۔اُن مصنوعات کے استعمال کی وجہ سے پاکستان میں forty one فیصد سے زائد بالغ افراد یا تو موٹے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں۔ مزید برآں اس وقت 33 ملین سے زیادہ لوگ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، مزید 10 ملین اس بیماری کی نشوونما کے دہانے پر ہیں جس میں زائد مقدار میں میٹھا، نمک اور Trans-fat ہوتے ہیں۔

سیشن میں ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن ایکسپرٹ منور حسین نے الٹراپروسیسڈمصنوعات کے استعمال کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ غیر متعدی امراض کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی بڑھی وجہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کا وسیع پیمانے پر استعمال ہے۔ 41 فیصد سے زیادہ بالغ پاکستان میں زیادہ وزن یا موٹاپا ہے، 33 ملین سے زیادہ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر فوری طور پرپالیسی ایکشن نہیں لیا گیا تو یہ تعداد 2045 تک بڑھ کر sixty two ملین تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت سے زیادہ چینی، نمک اور ٹرانس فیٹس سے لدے یو پی پیز ایک اہم مسئلہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ذیابیطس اور دیگر این سی ڈیز کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پالیسی ایکشن کی فوری ضرورت پر زور دیا

ایگزیگٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڑیالوجی ڈاکٹر انجم جلال نے اس موقع پر بڑھتے ہوئے این سی ڈی کےبوجھ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی فوری اطلاق کی ضرورت پر زور دیا۔

پناہ کے جنرل سیکرٹری پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ چینی، نمک اور ٹرانس فیٹس سے لدے الٹرا پروسیسڈ مصنوعات ایک اہم مسئلہ ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکس میں اضافے سمیت فیصلہ کن اقدام کرے اور تمام مصنوعات پر فرنٹ آف پیک انتباہی لیبل متعارف کیے جائیں تاکہ لوگوکو علم ہو کے وہ کیا کھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.