اسلام آباد(جی این اے)نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے زیراہتمام صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کاصحافیوں کے ساتھ محبت کا بہت گہرا رشتہ ہے یہی وجہ ہے کہ پناہ ان کی ویلفیئر کے لیے پروگرام منعقدکرتی رہتی ہے،اسی سلسلے میں بروز اتوار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لیے فری میڈیکل کیمپ (ہیلتھ میلہ) کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف شعبہ جات کےمائر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیااورضروری ادویات مہیا کیں۔
اس ہیلتھ میلہ کی نگرانی پناہ کے صدر اور معروف کارڈ سرجن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر مسعود الرحمن کیانی نے کی جبکہ میلے کو سجانے میں سیکرٹری جنرل پناہ ثناءاللہ گھمن،ایگزیکٹیو نائب صدر کرنل شکیل مرزا،سیکرٹری جنرل نیر علی پریس کلب اور عامر بٹ نے اہم کردار ادا کیا۔
ہیلتھ کیمپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں میں مشعور کارڈیالوجسٹ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عاشور خان،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان،ماہر زیابیطس کرنل ڈاکٹر شکیل احمد مرزا،نیورو سرجن ڈاکٹرایم اشرف،ڈاکٹر برگیڈیئر ڈاکٹر محمد سلیم،ڈاکٹرکرنل جنید سلیم،گائناکالوجسٹ ڈاکٹرزاہدہ،گائناکالوجسٹ ڈاکٹر آسماء قمر،گائناکالوجسٹ ڈاکٹرزہرہ بانو،پروفیسر ڈاکٹر کےایف دانش،بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر عبد الرشید کانت،میڈیکل سپیشلسٹ برگیڈیئر ڈاکٹر طارق پرویز،میڈیکل سپیشلسٹ برگیڈیر ڈاکٹر شہزاد ڈاکٹر خالد انصاری،ماہر امراض چشم پروفیسرڈاکٹر طاہرشریف،برگیڈیئر ڈاکٹر مشتاق احمد،سکن سپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حلیم، یورولوجسٹ ڈاکٹر عبد الغفار،کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر وجیہہ،کرنل ڈاکٹر گل محمد،ڈاکٹر ریاض،سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مسعود،سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مریم،سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر زونا اور ڈاکٹر طارق ملک شامل تھے۔
کیمپ کی میزبانی اور انتظامات پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن اور پریس کلب کی سیکرٹری جنرل نیر علی نے کیے۔صحافیوں اوران کی فیملیز کی بڑی تعداد نے ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا۔