ٹرمپ کا غزہ کو خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق

0

اسلام آباد(جی این اے) ڈاکٹر حمیرا طارق نے ٹرمپ کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ غزہ سے فلسطینی مسلمانوں کو بے دخل کرکے امریکہ کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا-

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے ٹرمپ بیانیے پر میڈیا کو رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کر کے گریٹر اسرائیل کے خواب کی ناکام تعبیر تلاش کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی صدر کا غزہ کو خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، تمام اسلامی ممالک اس اقدام کی بھرپور مذمت اور عملی اقدامات کریں -فلسطین اہل غزہ کا ہے اور حماس وہاں کے عوام کی منتخب کردہ حکومت ہے- زمینی حقائق تسلیم کیے بغیر امن معاہدے تکمیل تک نہیں پہنچ پاتے-

انہوں نےمزید کہا کہ حکومت ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے منصوبے کی مذمت اور اہل فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرے۔ یہ بات جان لیں کہ دنیا میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت تین بڑے دہشت گرد ہیں، 60ہزا رفلسطینیوں کا خون پینے والا نیتن یاہو اب شکست خوردہ ہو کر ٹرمپ بیانیوں کے سہارے اپنی شرمندگی مٹانا چاہتا ہے ، حماس کو دہشت گرد کہنے والا خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ میں معصوم شہریوں پر پندرہ ماہ کی بد ترین دہشت گردی پر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں – ٹرمپ کو شرم آنی چاہیےغزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کو پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے، امریکہ اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہورہا ہے- فلسطین ، لبنان اور کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، ان حالات میں پاکستانی حکومت عالمی سطح پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے عالمی رائے عامہ ہموار کرےاور ہر ممکن طریقے سے کشمیر کی حمایت اور امداد کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.