کینسرکی چوتھی اسٹیج سے چالیس دن میںنجات کا دعوی،سدھوکی بیوی کو قانونی نوٹس جاری

0

انڈیا(ویب ڈیسک)کینسرکی چوتھی اسٹیج کا غذائی علاج،سابق کرکٹر اورٹی وی شوکے میزبان نوجوت سدھو کی بیوی نوجوت کورکو 850 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

سابقہ کرکٹر،سیاستدان اورمیزبان ٹی وی شو نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا تھا کہ انکی بیگم کیسنرکی اسٹیج فورمریضہ تھیں،ڈاکٹروں نے پانچ فیصد بچنے کے چانس بتائے تھے مگرمیری بیٹی نے ایک تحقیق سے غذائی علاج تلاش کیا جسکے بعد میری بیوی چالیس دنوں میں اسٹیج فورکینسرسے نجات پاچکی تھیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈائٹ پلان بارے بھی بتایا تھا اوریہ کہ انکی بیگم شام چھ بجے کے بعد کوئی غذانہیں کھاتی تھیں،اوراگلے دن کا آغازچائے کے بجائے نیم گرم پانی میں لیموں،سیب کا سرکہ اورکچی ہلدی ڈال کرپیتی تھیں،اورآدھے گھنٹے کے وقفے کے بعد تلسی اورنیم کے پتوں کا استعمال کرتی تھیں،چائے پینا بھی چھوڑدی تھی۔

نوجوت سدھو کے مذکورہ دعوے کے بعد چتھیس گڑھ سول سوسائٹی کی طرف سے سدھو کی بیگم کو باقائدہ قانونی نوٹس 850 کروڑ روپے کا بھیجا گیا ہے،جس میں سدھو کے دعوں کی وضاحت مانگی گئی ہے۔سدھو کی اہلیہ کو نوٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ سات دنوں میں سدھو نے جو دلائل دئیے ہیں انکا ثبوت دیں ورنہ گمرہ کرنے والے دعوے کی وجہ سے بھارتی روپوں میں 850 کروڑ روپے اداکریں،اگرپیسے نہ اداکئے تو پھر نوجوت کورکے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

نوٹس میں نوجوت کورسے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ اپنا علاج معالجہ صرف لیموں کے پانی ،تلسی اورہلدی کے استعمال سے کیا ہے یا ساتھ ایلوپیتھک دوائی بھی استعمال کی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ سدھو کے دعوئوں سے دیگرکینسرکے مریضوں کے دماغ میں منفی تاثرپیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ کینسرکا علاج ترک کرکے گھریلوٹوٹکوں پر آجائیں گے۔اس صورتحال کی وجہ سے انکی زندگیوں کو خطرات بھی لاحق ہوسکتےہیں۔اس لئے نوجوت کوراپنے شوہرکے دعوئوں بارے واضع موقف پیش کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.