آذربائیجان کےمسافرطیارے کی تبائی کی وجوہات سامنے آگئیں

0

آذربائیجان(ویب ڈیسک)قازقستان ائیرپورٹ کےقریب گرکرتباہ ہونے والے آذربائیجان کے مسافرطیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

چیچنیاجانے والے بدقسمت طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے،جس میں طیارہ تیزی سے زمین کی طرف آرہا اورپھرٹکرا جاتا ہے اورآگ کے شعلے بلند ہوتے ہیں۔

طیارہ کیوں تباہ ہوا اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موسم خراب تھا اوربہت دھندتھی جسکی وجہ سے طیارے نے اپنا روٹ تبدیل کیا اورساتھ درخواست بھی کی کہ اسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جسکی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کا کہا گیا۔

طیارے میں سوارمسافروں کی تعدادباسٹھ تھی پانچ ارکان عملے کے بھی تھے،بتیس مسافروں کو بچالیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے طیارے حادثے پر آذربائیجان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آذربائیجان کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.