روس نے امریکا کوخبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ جوہری تجربہ کرنے سے باز رہے۔
روسی ڈپٹی وزیردفاع سرگئی ریبکووف نے اپنےبیان میں کہا ہے ک امریکا کی طرف سے ممکنہ جوہری تجربہ کیا گیا تو روس بھی جوابی کارروائی میں اقدامات اٹھائے گا۔انہوں نے کہا ٹرمپ نے اپنے سابقہ دور حکومت میں جوہری تجربات پر پابندی سے متعلق معاہدے ( نیوکلئیرٹیسٹ بین ٹریٹی) کے بارے میں انتہاپسندانہ موقف اختیار کیا تھا۔ اس پس منظر میں اگر ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دور حکومت میْں ممکنہ جوہری ٹیسٹ کیے تو روس اس کے جواب میں متعدد جوابی کارروائیوں پر غور کررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے آخری جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔
ڈپٹی روسی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی کسی بھی کارروائی میں اپنی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے،ہم سیاسی طور پر بھی مثبت فضا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے بہت زیادہ امیدیں نہیں رکھنا چاہیں۔