راولپنڈی(جی این اے)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کو17 سال بیت گئے مگر قتل کا معمہ تاحال حل طلب ہے۔
پاکستان کے اس اہم ترین قتل کیس کی اقوام متحدہ،سکاٹ لینڈ یارڈ،ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نےچار انکوائریاں کیں مگر قاتل کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔10 سال تک تویہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں پڑا رہا اوراب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں 7 سال سے التوا کا شکار ہے۔
اس سال 2024 میں ہائی کورٹ اس کیس کی ایک بار شنوائی ہوئی وکلاء کی عدم حاضری باعث سماعت دوبارہ غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی،یہ ہائی کورٹ میں سب سے پرانی قتل اپیل رہ گئی ہے۔
یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 لیاقت باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے شہید کر دیا گیا تھا۔