دنیا کی معروف اکیڈمی کا پاکستان میں افتتاح خوش آئند

0

راولپنڈی(ویب ڈیسک)مفت آن لائن لرننگ کے حوالے سے معروف خان اکیڈمی کا پاکستان میں افتتاح کر دیا گیا۔

اکیڈمی کے قیام سے اے آئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اساتذہ اور لاکھوں پاکستانی طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی جدید تعلیم میسر آئے گی۔افتتاحی تقریب میں خان اکیڈمی کے اے آئی لرننگ ٹولز ’خان میگو‘ کی رونمائی کی گئی،تقریب میں خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن، چیئرپرسن عثمان راشد، صنعتکار امین ہاشوانی سمیت نعیم زمیندار شریک تھے۔

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ خان اکیڈمی کا مشن ملک بھر میں طلبہ اور اساتذہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ با اختیار بنانا بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.