لاہور(جی این اے)کالج طالبہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ،سوشل میڈیا کے ذریعے غلط اورجھوٹی معلومات پھیلادینے والوں کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد،سب کا ریکارڈ جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پنجاب محکمہ داخلہ کی طرف سے بنائے جانے والی جے آئی ٹی اجلاس کی صدارت ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کی اس میں احساس اداروں کے نمائندوں سمیت پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔
یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جولوگ جھوٹی ویڈیوزاورپوسٹیں شئیر کرتےرہے انکا ریکارڈجمع کرکے انکا ڈیٹا اکائونٹ بھی حاصل کیا جاے گا،اورآنے والے اجلاس میں بھی انہیں بلایا جائے گا۔
واضع رہے کہ یہ جے آئی ٹی چھ ارکان پرمشتمل ہے جو سارے معاملے کی تحقیقات کرے گی