لاہور(جی این اے)کوئی بھائی بیٹا نہیں،کوئی لاڈنہیں ہوگا،اب منسٹروالی میں اکٹر دکھائوں گی،پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کی صحافیوں سے غصیلی گفتگو
مجھے میری اوقات دکھانے والے پہلے اپنی اوقات تو دیکھ لیں،اب بیٹے اوربھائی والی کوئی بات نہیں ہوگی مجھے وزیروں والی اکٹرمیں ہی رہنا ہوگا،میں منسٹروالی اکڑدکھائوں گی،اب آپائوں کی طرح نہیں ہونگی،عظمی بخاری کے اس تلخ لہجے پرایک صحافی بول پڑا کہ یہ وزیروں والی اکڑ کیا ہوتی ہے تو جواب میں عظمی نہیں کہا جو مجھے سکھائی گئی یہ وہی اکڑ ہے،کوئی لاڈنہیں کوئی بھائی وائی نہیں۔
وزیراطلاعات کہتی ہیں کہ غلط جو بھی صحافی کریں گے ایکشن توہم لیں گے،مریم نوازکا کچھ یوٹیوبرزنے نام تک لےلیا،پاکستانی نوجوانوں کو کیا سکھایا جارہا ہے،تحریک فساد والے معاملے کوہواکیوں دے رہے ہیں،ثبوت کسی کے پاس ہے تو سامنےلے آئے،آپ کے ساتھ ہم بھی ہونگے۔