پاکستان کی انگلینڈکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندارفتح

0

ملتان(جی این اے)پہلے ٹسیٹ کی ہارکا بدلہ لے لیا گیا،پاکستان نے انگلینڈکو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک سوباون رنزسے ہرادیا۔

میچ کے چوتھے روزانگلش ٹیم نے دووکٹوں کے نقصان پر کھیل کی شروعات کی تو ابھی ایک رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ ساجد خان نے اولی پوپ کو آئوٹ کردیااسی طرح جوروٹ کو اٹھارہ کے رنز پر ہی نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کرکے میدان سے باہربھیج دیا۔

عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعمان نے بیری بروک اوروکٹ کیپرجیمی اسمتھ کو بھی میدان چھوڑنے پر مجبورکردیا۔اسی طرح انگلینڈکے کپتان بین اسٹوکس بھی سینتیس رنز بناکرنعمان علی کی گیند کا ہی شکاربن گئے،جیک اورہرینڈن کو بھی نعمان علی نے ہی آوٹ کردیا۔

دوسری اننگزمیں انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس سینتیس،برینڈن کیرس نے ستائس اوراولی پوپ بائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.