غازی آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے میڈیا پر حیران کن خبرسامنے آئی ہے کہ گھرمیں کام کرنے والی ملازمہ اپنے مالکان کو کھانے میں غلاظت ملا کردیتی رہی،تمام افرادجگرکی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مالکان کافی عرصے سے جگرکے مسئلوں سے دوچارہوئے علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہوئے تو انہیں کھانےمیں شک ہوگیا کہ کہیں کچھ ملا ہوا تو نہیں۔
اہل خانہ نے باورچی خانے میں سمارٹ فون سیٹ کرکے رکھ دیا کہ کھانے کی تیاری کے مرحلے دیکھ سکیں،جب ریکارڈنگ دیکھی تو معلوم ہوا کہ ملازمہ آٹا کو پانی کے بجائے پہلے ایک برتن میں پیشاب کرتی ہے پھراس سے آٹا گوندھتی ہے،یہ ملازمہ آٹھ سال سے اسی گھرمیں ملازمت کررہی تھی۔ایک بارگھر میں چوری کے باوجود اس پر کوئی شک نہیں کیا گیا تھا۔
اہل خانہ نے فوری پولیس کو بلالیااوراسے گرفتارکرایا،تفتیش کے دوران ملازمہ نے پیشاب ملانے سے انکارکردیا۔