مشہورادکارہ ثروت گیلانی کے شادی کے حوالے سے نوجوانوں کومشورے

0

اسلام آباد(جی این اے)نامورپاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک پوڈکاسٹ پر نوجوانوں کو شادی کے حوالےسے قیمتی مشورے دے ڈالے ہیں۔

ثروت کہتی ہیں کہ شادی والدین کی مرضی سے کی جائے تو بعض اوقات وہ پسندکی شادی پر بھی سبقت حاصل کرلیتی ہے،آج کل یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ارینج میرج کامیاب نہیں ہوگی،اکثر پسندکی شادی چھ سال کی محبت کے بعد بھی لمحے میں ختم ہوجاتی ہے جبکہ ارینج میرج برسوں کامیابی سے چلتی ہے،اہم ضروری یہ ہےکہ آپ فیصلے کرنے میں مضبوط ہوں۔

ثروت نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بیس سال کی عمر میں ہرگزشادی نہ کریں بلکہ تیس سال کے جب ہوں تو شادی کریں یہی صیح سمجھداری والی عمر ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.