کراچی(جی این اے)نامورپاکستانی ٹی وی اداکارہ اورمیزبان ٹی وی شوندایاسرنے اپنے شوہریاسرنوازکو دوسری ہی نہیں تیسری شادی کی بھی اجازت دے دی ہے۔
دونوں میاں بیوی کی سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں ندایاسراپنے شوہرسمیت خاندان کے دیگرافرادکیساتھ بیٹے ڈرامہ بسمل دیکھ رہے اورساتھ تبصرے بھی کررہے ہیں اسی دوران یاسرنوازنے کہا کہ میں جب فٹ ہوجائوں گا تودوسری شادی کروں گا،جس پرندانے کہا کہ کون کہتا ہے کہ فٹ ہونے پرہی نئی دلہن ملے گی،آپ موٹے ہیں تو بھی تین شادیاں کرلیں مگرپہلے امبانی کی طرح بلینئربن جائو۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی ویڈیو دیکھ کرکافی زیادہ تنقید بھی کی ہے۔