پاکستانی وزیروں کی تنخواہوں میں نوسوفیصداضافہ،امریکہ کا موقف بھی آگیا

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک)پاکستانی وزراکی تنخوائوں میں نوسوفیصد تاک اضافہ کردیا گیا،امریکہ کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیوملرسے ایک صحافی نے سوال کیا کہ غربت کے شکارایسے ملک کے وزیروں کی تنخواہوں میں نوسوفیصد تک اضافہ ناقابل قبول ہے،یہ لوگ پھرفنڈزاورامدادمانگنے آجاتے ہیں جس پر پہلے ترجمان نے یہ کہا کہ میں جانتا ہوں یہ سوال تو موجودہے ہم جلد اس تک پہنچے گے مگربعد میں یہ بھی کہا کہ آپ یہ سوال پاکستانی حکومت اورعوام سے کریں،یہ مسئلہ امریکہ کا نہیں ہے۔

امریکہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے یا نہیں ہم اس پرتبصرہ نہیں کرتے اورپاکستان کیلئے بھی ہماری یہی پالیسی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.