سول نافرمانی کی کال،لطیف کھوسہ نے کیا وضاحت دی؟

0

اسلام آباد(جی این اے)پہلے حکومت نے بات نہ کرنے کا کہا،ہم نے جب بات کرنے کیلئے کمیٹی بنائی تو ہمارا مزاق اڑایاجانے لگا،فارم سینتالیس کے ذریعے جن لوگوں نے انکوبیٹھایا یہ انکی ہی غلامی کرنے لگ گئے۔پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی میڈیا سے کھری کھری باتیں۔

چھابسیویں ترمیم پربات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کہتےہیں کہ اب عوام کو بالکل ہی انصاف کی ان حکمرانوں سے کوئی امید نہیں رہی،ملکی استحکام مجھے بتائیں کہ من پسند فیصلے کرنے سے آسکتا ہے،معاشی استحکام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک کہ سیاسی استحکام نہیں لایاجائے گا۔

لطیف کھوسہ مزید کہتے ہیں کہ محمود خان اچکزئی ،اخترمینگل اورچند دوسرے رہنمائوں سے مشورے کے بعد عمران خان نے سول نافرمانی کی کال تھوڑے دنوں کیلئے موخرکی ہے،عمران کہہ چکے ہیں کہ ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو پھرسے سول نافرمانی کی کالدیں گے۔

واضع رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کی وجہ سے کچھ دنوں کیلئے سول نافرمانی کی کال موخرکردینے کا اعلان کیا تھا،اوریہ بھی کہا تھا کہ ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو وہ سول نافرمانی کی کال پھرسے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.