پنجاب بھرکے تمام کالجوں میں لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کااعلان

ذہین اورفطین طلبہ وطالبات کو سکالرشپ پربیرون ملک بھی بھیجاجائے گا،صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات

0

راولپنڈی (جی این اے)پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکند حیات نے پورےصوبےکے کالجوں میں لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کااعلان کردیاہے،ذہین وفطین طلبہ وطالبات کو سکالرشپ پر بیرون ملک بھجوانے کا بھی فیصلہ۔

وزیرتعلیم کہتے ہیں کہ اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز تعلیم کے شعبےکی ترقی کے لیے ہر مثبت قدم اٹھا رہی ہیں ،ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے والے اس سال تین ہزار میں سے 14ہزارکا داخلہ سکالرشپ پر ہوا ہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے رشوت یاسفارش کے بجائے میرٹ پر فیصلے ہوئے، چاراضلاح میں خواتین کو ڈائریکٹر کالجز کی ذمہ داری سونپی گئی۔

وزیرتعلیم راولپنڈی ڈویژن میں داخلہ مہم میں بہترین کارگردگی کا مظاہر ہ کرنے کالجز سربراہان میں شیلڈز و تعریفی اسناد کی تقسیم کرنے کے لیے وقار النسا کالج میں منعقدہ تقریب میں خصوصی خطاب کررہے تھے۔

اس پروقارتقریب میں ہائیر ایجوکیشن کےسیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان ، پنجاب کےڈی پی آئی ڈاکٹر سید انصر،راولپنڈی کی ڈائریکٹرکالجزپروفیسر فاطمہ ،سابق ڈائریکٹر پروفیسر شیر احمد ستی ،راولپنڈی کےڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک ،پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر زاہدہ پروین سمیت چکوال،جہلم اٹک کے ڈی ڈی سی،سربراہان گرلز وبوائز کالجزاور دیگرمعززمہمانان گرامی موجود تھے ، تقریب کا اہتمام نوتعینات ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فاطمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت اورلگن سےکیاتھا۔

صوبائی وزیر سمیت دیگر افسران کی آمد پر کالج اورآڈیٹوریم کی سجاوٹ قابل دید تھی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہناتھاکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،خواتین کو بااختیار بناناچاہتے ہیں،ہائیر ایجوکیشن کی وزرات بھی خاتون کے پا س ہونے کا خواب دیکھتا ہوں،ہماری خواتین بہت باصلاحیت ہیں،سرکاری کالجوں میں ہونہار سکالرشپ میں اضافہ اورکالجوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، ایم ڈی کیٹ ، ای کیٹ کے کامیاب تجربے کے بعد دیگر پروگرام بھی شروع کررہے ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں کو باآسانی تعلیم دلواسکیں،اساتذہ سے ہماری صرف ایک ہی گذارش ہے کہ وہ سرکاری اداروں پر شہریوں کا اعتماد واپس لائیں،حکومت اپنے اساتذہ کے لیے ایک قدم آگے کھڑی ہوگی،سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے حکومتی پالیسوں کا ساتھ دینے بالخصوص سرکاری کالجوں میں داخلے بڑھانے،پروفیشنل کالجوں میں داخلہ کے کورسز کامیابی سے کروانے پر تمام پرنسپلز اور ڈائریکٹوریٹ کالجز کے عملے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہترین نتائج دینگے،زیر تعلیم طلبہ پر زیادہ محنت کی جائے گی تاکہ اگلے سال داخلوں میں مزیداضافہ کیاجاسکے۔

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید انصر نے داخلہ مہم میں ٹارگٹ حاصل کرنے والے سربراہان کو سراہا ،ڈائریکٹر کی پوسٹ سے سبکدوش ہونے والے پروفیسر شیر احمد ستی کا کہناتھاکہ کالجوں کے سربراہان، چاروں اضلاع کے ڈی ڈی ای اوزاوراساتذہ کی خصوصی محنت کی وجہ سے داخلہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور انھوں نے تواگلے سال کے لیے اپنے ٹارگٹ بھی سوچ لیے ہیں، اگلے امتحانات میں شاندارنتائج کے لیے دن رات محنت بھی جاری ہے انھوں نے صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری ایچ ای ڈی ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈی پی آئی کالجز کے ویژن کا خصوصی تذکرہ کیااور نئی تعینات ہونے والی ڈائریکٹر پروفیسر فاطمہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب سے قبل جب صوبائی وزیر اوردیگر افسران کالج پہنچے تو طالبات نے ڈرم بجاتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مہمانان گرامی کو گلدستے پیش کیے گئے،صوبائی وزیر نے تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے اورطالبات کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے افسران کے ساتھ اپنے موبائل سے سیلفی بنائیں تقریب میں سو اورسو سے زاہد داخلوں کا ٹارگٹ پورا کرنے والے 24کالجوں کو شیلڈز اورتعریفی سرٹیفیکٹ ،90سے 99فیصدٹارگٹ حاصل کرنے والے اٹھارہ اور اسی سے 89فیصدتک داخلہ کرنے والے24 کالجوں کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کے سپرٹنڈنٹ سمیت دیگر کوتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،شرکاءنے شاندار تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹر کالجزپروفیسرفاطمہ کو مبارک باد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.