چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی کرکٹ پرسعودی عرب کوبڑی پیش کش

0

ریاض(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سعودی شہزادے سعودبن مشعل السعودسے ملاقات،سعودی کھلاڑیوں کو کرکٹ کی تربیت دینے کی پیش کش کردی۔

منظرعام پرآنے والی خبرکے مطابق محسن نقوی نے شہزادے سے دوران ملاقات سعودیہ میں کرکٹ اورکھلاڑیوں کے فروغ پرتفصیلی بات چیت کی گئی جس میں محسن نقوی نے سعودی شہزادے کو چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کی بھی دعوت دی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ڈویلپمنٹ اورکھلاڑیوں کے تبادلے کیلئے پلیئرزایکسچینج پروگرام بھی شروع کیا جاسکتا ہے،ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑیوں کو سعودی عرب پاکستان بھجواسکتا ہے،علاوہ ازیں اسٹیڈیمزکی تعمیر اورکرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے بھی پاکستان پوری معاونت کرے گا۔

دوسری طرف سعودیہ کے کرکٹ بورڈنے بھی کہہ دیا ہے کہ ہماری طرف سے پلیئرزڈویلپمنٹ پرکام کیا جارہاہے اوریہ کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہم پاکستان کیساتھ قریبی تعاون کے بھی خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.