کرکٹ چیمپینئزٹرافی،،آئی سی سی نے آخرکارفیصلہ سنا دیا

0

دبئی(ویب ڈیسک)چیمپئینزٹرافی سمیت تمام پاک بھارت ٹورنامینٹس 2025ء سے لے کر 2027تک ہائبرڈماڈل پر منعقدکئے جائیں گے،آئی سی سی نے آخرکارفیصلہ سناہی دیا۔

ترجمان آئی سی سی کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ جو ایونٹس بھارت میں شیڈول ہیں اس میں پاکستان کے تمام میچز کسی بھی تیسرے ملک میں کھیلے جائیں گے،اب پاکستان بھی بھارت کا سفرنہیں کرے گا،آئی سی سی کی طرف سے مشروط معاہدے پر دنوں ملکوں کے کرکٹ بورڈزنے بھی رضامندی ظاہرکی ہے۔

دونوں ملکوں کی خواتین کرکٹ ٹیمیں بھی کسی تیسرے مقام پر میچ کھیل سکیں گی،اگرپاکستان نیوٹرل میچوں کو تسلیم کرلیتا ہے تو پھر آئی سی سی پاکستان کو 2028 میں ٹی20 خواتین کے ورلڈکپ کی میزبانی بھی دے سکتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ سہ فریقی سیریز بھی پاکستان کیلئے شیڈول کی جاسکتی ہے تاکہ چیمپینزٹرافی کے پاک بھارت میچ کی آمدنی معاوضے کے طورپر پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی جاسکے۔

یاد رہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی پہلے ہی آئی سی سی کو سختی سے باورکراچکے ہیں کہ اگربھارت پاکستان میں آنے سے انکاری ہوا تو اسکے بعد وہی فیصلہ ہم قبول کریں گے جو برابری کی بنیاد پر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.