ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچا دیا۔
راکھی ساونت،جنہیں بولی وڈ کی "نمبر ون آئٹم گرل” اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئن” کہا جاتا ہے اور جو اپنے بے باک بیانات اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں ،انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا،جو ان کے تنقیدی تبصروں کے ساتھ متضاد معلوم ہوا۔