راولپنڈی(جی این اے)پنجاب کالج کے احتجاج کرنے والے طلبا اورڈپٹی کمشنر کےمابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،راولپنڈی میں احتجاج ختم جبکہدوسوپچاس مظاہرین کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
کالج کی مختلف عمارتوں اوراملاک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہی گرفتارکیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے ڈی سی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہےکہ میں ابھی فیلڈ میں ہی ہوں،طلبا کا احتجاج ختم ہوچکا ہےکچھ شرپسند عناصرکو گرفتارکرلیا گیا ہے جو طلباکے احتجاج کی آڑ لیکر توڑپھوڑکرتے رہے ہیں،اب سکستھ روڈ،مورگاہ،اورمری روڈ پر حالات قابو میں ہیں امن ہوچکا ہے،یہاں والدین اورطلبا سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ امن سے رہیں،پولیس اورضلعی انتظامیہ الرٹ ہے۔
پولیس نے بھی بیان دیا ہے کہ احتجاج کرنےوالوں میں سارے ہی طلبا نہیں تھے کچھ اورلوگ بھی تھے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
یادرہے کہ پنجاب کالج میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر یہ احتجاج کئے جارہے ہیں،اس حوالےسے لاہوراورراولپنڈی میں جگہ جگہ احتجاج کیا گیا،بڑی تعداد میں مظاہرین ہاتھوں میں ڈنڈے لیکر نکلے اوراملاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ٹریفک بھی جام رہی۔