کراچی(جی این اے)تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کے خلاف وفاقی اردویونیورسٹی کراچی کے دونوں کیمپسز بندکردئیے گئے،اساتذہ کا بھرپوراحتجاج۔دیگرملازمین نے یونیورسٹی کے دفتری عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
تمام اساتذہ نے انتظامی بلڈنگ گلشن اقبال کیمپس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے،اس دوران انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پہلے اضافہ کرنا اورپھراضافے کو واپس لے لینا اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔ہمیں پہلے ہی ہائوس سیلنگ اورتنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں اوپر سے یہ فیصلہ ہمیں ذہنی اذیت دینے کے مترادف ہے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم تدریسی عمل کا آج سے مکمل بائیکاٹ کردیں گے۔
احتجاج کرنے والےاساتذہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں جولائی کی تنخوائیں اداکی گئی ہیں باقی ابھی نہیں ملی ہیں،اب اگر اضافہ واپس لیا گیا توہماری تنخواہیں ٹیکسوں کی نسبت بہت کم ہوجائیں گی۔
اس سے پہلے اساتذہ نے ایج ای سی کے آفس کے باہر بھی مظاہرہ کیا تھا۔