پولیس اہلکارکو مفت شہدلینابہت مہنگا پڑگیا

0

لاہور(جی این اے)دکاندارسے بغیرپیسے دئیے شہد لینے والا پولیس اہلکارکی ویڈیووائرل۔ نوکری سے ہی محروم ہوگیا۔

رشید نام کا پولیس اہلکاردکاندارکے پاس کھڑا شاپنگ بیگ میں شہد کی بوتل ڈالتا ہے،دکاندارکہتا ہے چچا جی میں پیسے لوں گا،آگے سے پولیس اہلکارکہتا ہے اگلی بارپیسے بھی دے دوں گا،چچابھی کہتے ہو اورپیسے بھی مانگ رہے ہو،دکاندارباربارپیسوں کا تقاضا کرتا رہ گیا،باقی گاہک بھی یہ تماشادیکھ رہے تھے کہ پولیس اہلکاربوتل لیکر چلتا بنا۔

دنکاندارنے کہا کہ ہمارے بچوں کاحق ایسے پولیس اہلکارلے جاتے ہیں اورہم کچھ نیں کرپاتے،اب مریم نواز کہاں ہے؟ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس اہلکارکو نوکری سے فارغ کرکے اسکے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.